Home / World / Sports / نامکمل مشن ورلڈکپ کے بعد قومی کرکٹرز کا لندن سے وطن واپسی کا سفر شروع

نامکمل مشن ورلڈکپ کے بعد قومی کرکٹرز کا لندن سے وطن واپسی کا سفر شروع

لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹرز وطن واپسی کے لیے لندن کے ہوٹل سے ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ الگ الگ پروازوں کے ذریعے آج شب پاکستان پہنچیں گے۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی جب کہ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد پہنچیں گے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی اور حارث سہیل بھی وطن واپس آنے والوں میں شامل ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور شعیب ملک فی الحال انگلینڈ میں ہی مزید کچھ روز قیام کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقا جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے تین میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے پی سی بی کرکٹ کمیٹی رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر 10 روز بعد پاکستان آئیں گے، مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود اور منیجر طلعت علی سمیت کئی بڑے ناموں کی چھٹی ہوجائےگی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سیلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدوں کی مدت پوری کرچکے ہیں تاہم آئندہ ماہ تمام آفیشلز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

لندن: سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے