Home / World / مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات کے عین مطابق نسل کشی ہو رہی ہے: وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات کے عین مطابق نسل کشی ہو رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

عمران خان نے سوال پوچھا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

ملک میں اب پرانا نظام نہیں چل سکتا: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ  ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے