Home / World / پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے: آرمی چیف

پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں طلباء کی جانب سے آرمی چیف کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے، پاکستان بنانے میں سندھ کا اہم کردارتھا، سندھ کے لوگ فوج کے بہترین جوان ہیں، جو جفاکش محنتی اور وفادار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا، فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، ہمیں پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے، پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر لے جا سکتے ہیں۔

آرمی چیف کے مطابق محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے جس سمت میں نوجوان جائیں گے، پاکستان اسی سمت میں جائے گا اور کامیاب آدمی پانی کے رخ کیخلاف جاتا ہے جس میں بڑی رکاوٹیں آتی ہیں۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا، دھمکیاں مل رہی ہیں تحفظ فراہم کیا جائے، لیڈی کانسٹیبل

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کا کہنا ہے کہ جب عزت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے