Home / World / ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ملک بھر میں یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

ملک بھر میں حسب روایات یوم دفاعِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت و عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

قوم اس بار یوم دفاع و شہداء کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منائے گی، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کریں گے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح ہوگی۔

ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں چھ ستمبر کو یوم دفاع و یوم شہدا ملی جوش، جذبے اور شہدا وطن کے ساتھ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ملت پاکستان یوم یکجہتی کشمیر بھی منائے گی۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی، مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی جائیں گی۔

یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

سہ پہر تین بجے تمام دفاتر بند کردیے جائیں گے

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں دفاتر دن تین بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، ملازمین یوم دفاع پاکستان منانے کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے اور شہدا کے اہل خانہ کے گھر جائیں گے اور شہدا کی یادگار پر حاضری دیں گے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سمینار منعقد ہوں گے۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا، دھمکیاں مل رہی ہیں تحفظ فراہم کیا جائے، لیڈی کانسٹیبل

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کا کہنا ہے کہ جب عزت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے