Home / World / امریکی صدر کی جانب سے امن مذاکرات کی منسوخی پر طالبان کا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر کی جانب سے امن مذاکرات کی منسوخی پر طالبان کا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی منسوخی پر طالبان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق امریکی ٹیم کے ساتھ مذاکرات مفید رہے اور معاہدہ مکمل ہوچکا ہے، فریقین معاہدہ کے اعلان اور دستخط کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکراتی سلسلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی منسوخی پر طالبان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق امریکی ٹیم کے ساتھ مذاکرات مفید رہے اور معاہدہ مکمل ہوچکا ہے، فریقین معاہدہ کے اعلان اور دستخط کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکراتی سلسلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کا دعوت نامہ ہمیں اگست کے آخر میں زلمے خلیل زاد کے ذریعے ملا تھا تاہم دورے کو دوحا میں امن معاہدے کے دستخط تک مؤخر کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ امن معاہدے پر دستخط اور اعلان کے بعد 23 ستمبر کو بین الافغان مذاکرات کی تاریخ رکھی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

امریکی کی جانب سے امن مذاکرات کی منسوخی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فریقین حتمی معاہدے پر پہنچ چکے تھے اور دستخط ہونا باقی تھے۔

افغان طالبان اور امریکی مذاکراتی ٹیم کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں 9 دور ہوئے تھے جس کے بعد ہی فریقین حمتی معاہدے کے قریب پہنچے تھے، امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کی۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

ملازمت سے استعفیٰ نہیں دیا، دھمکیاں مل رہی ہیں تحفظ فراہم کیا جائے، لیڈی کانسٹیبل

وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کا کہنا ہے کہ جب عزت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے