Home / World / گڈانی جیل میں غیرملکی خواتین نے وارڈن کو قتل کردیا

گڈانی جیل میں غیرملکی خواتین نے وارڈن کو قتل کردیا

بلوچستان کے علاقے گڈانی کی سینٹرل جیل میں خاتون وارڈن کو غیر ملکی خواتین قیدیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان حمید اللہ کے مطابق گڈانی جیل کے فی میل وارڈ میں 23 سالہ خاتون وارڈن زویا کو اس وقت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا گیا جب وہ سو رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیل وارڈن کی ہلاکت میں غیرملکی خواتین ملوث ہیں جنہیں  پولیس نے فارن ایکٹ کےتحت حراست میں لیا تھا اور ڈی پورٹ کرنے کے لیے گڈانی جیل میں رکھا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے  میں ملوث 4 خواتین قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

کٹھ پتلی حکومت نے عوام کا معاشی قتل کردیا: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے