Home / World / 6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ توسیع کے معاملے میں آرمی چیف کی غلطی نہیں، حکومت نے کاغذات پورے نہیں کیے تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے ماضی میں آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج نہیں کیا، اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف مزید تین سال پورے کریں گے، 6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں ہم ضروری قانون سازی کرلیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) آن بورڈ ہے، ن لیگ کیوں ووٹ نہیں دے گی، یہ ہاتھ جوڑ کر ووٹ دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا تو اس کیلئے بھی تیار تھے، اس معاملے میں کوتاہی کے ذمے دار افسران ہیں، فروغ نسیم پر ملبہ ڈالنا سراسر غلط ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط اجازت دی ہے اور حکومت کو کہا ہے کہ وہ 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے حوالے سے واضح قانون سازی کرے۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

ملک میں اب پرانا نظام نہیں چل سکتا: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ  ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے