Home / World / پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کو سپرد خاک کردیا گیا

پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کو سپرد خاک کردیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) شہناز انصاری کو سپردخاک کردیا گیا۔

ایم پی اے شہناز انصاری کو گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد آج ان کی نماز جنازہ نوشہروفیروز میں ادا کی گئی اور پھر انہیں  اسماعیل شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہناز انصاری کی نمازجنازہ میں سینیٹر عاجز دھامرا  اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پرپیش آیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہناز انصاری کے بہنوئی مرحوم زاہد کھوکر کے بھتیجے نے فائرنگ کی۔

شہناز انصاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

About Editor Tehqiq Nama

Check Also

23 سالہ جدوجہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے