Pakistan
دہشتگردی کا دین سے کوئی تعلق نہیں
پاکستان تحریک شاد باد جلد اقتدار میں أکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی

پاکستان تحریک شاد باد کے چیئرمین ڈاکٹر حنیف مغل نے تحقیق نیوز سے بات چیت کے دوران کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے میں نمازیوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کو یہ دہشتگردی ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور دکھ و تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔اور اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ھیں ۔ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔اور زخمی ھونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا گو ھیں۔أخر میں انہوں نے کہا پاکستان تحریک شاد باد جلد اقتدار میں أکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور ملک کی عوام کو حقیقی تحفظ فراہم کریگی





