
*اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)میزان بینک نے اپنے معزز صارفین کی قدر دانی کے لیے ٹیکسلا برانچ میں گزشتہ روز کسٹمر ایپریسی ایشن ڈے کا شاندار انعقاد کیا۔ اس خصوصی تقریب کا مقصد صارفین کے اعتماد اور تعاون کا شکریہ ادا کرنا اور بینک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔تقریب میں بینک کی سینئر مینجمنٹ اور اہم کاروباری شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی میں مسٹر شہزاد نسیم (ایریا مینیجر میزان بینک)، مسٹر تنویر (چیف فنانشل آفیسر HIT)، مسٹر عمر (منیجر فنانس HIT)، مسٹر طیب (منیجر فنانس HMC) اور مسٹر وحید (چیف فنانشل آفیسر HMC) شامل تھے۔ ان کے استقبال کے لیے ٹیکسلا برانچ کے سینئیر منیجر سید طاہر حسین نے خصوصی طور پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ صارفین میزان بینک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
اس موقع پر بینک برانچ کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور صارفین کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ کا انتظام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانوں اور صارفین کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا۔ بینک نے ماحول دوست اقدام کے طور پر صارفین میں پودے بھی تقسیم کیے، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔کسٹمر ایپریسی ایشن ڈے کے دوران صارفین کو بینک کی سینئر مینجمنٹ سے براہِ راست ملاقات اور اپنی تجاویز، تجربات اور آراء پیش کرنے کا موقع ملا۔ بینک حکام نے صارفین کی آراء کو سراہتے ہوئے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ، شرکاء کے لیے چائے اور دیگر ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا، جس سے تقریب کے دوران دوستانہ اور خوشگوار ماحول قائم رہا۔میزان بینک کے ترجمان نے کہا، “کسٹمر ایپریسی ایشن ڈے ہماری ان کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کی وفاداری کا شکریہ ادا کرنا اور انہیں بینک کی ترجیحات میں سرفہرست رکھنا ہے۔ ہم اپنے صارفین کے اعتماد اور تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔”شرکاء نے میزان بینک کے اس اقدام کو انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہوگا تاکہ صارفین اور بینک کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں اور صارفین بہتر خدمات سے مستفید ہوں۔




